پاکستانتازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ’ مولانا فضل الرحمان محفوظ رہے

فائرنگ کے نتیجے میں مولانا فضل الرحمان سمیت عملہ مکمل محفوظ رہا’ مولانا کے پرسنل سیکرٹری مفتی ابرار نے حملہ کی تصدیق کر دی
ترجمان مولانا فضل الرحمان بڑے قافلے کے ساتھ الیکشن کمپین کے لئے جا رہے تھے کہ یار ک انٹر چینج پر قافلے پر حملہ کیا گیا۔
قافلے پر دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی’ تاہم مولانافضل الرحمان سمیت تمام عملہ محفوظ رہا
مولانا فضل الرحمان الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گزر رہے تھے’ مولانا فضل الرحمان واقعے کے بعد اپنے آبائی گھر عبدالخیل پہنچ گئے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قابلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے’ بارہا متنبہ کر چکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لئے حالات سازگار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملا کوئی قدم نہیں اٹھاتی’ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں’ ادارے کیونکر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔
دریں اپناء سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق مولانا فضل الرحمان محفوظ ہیں ‘ جبکہ فائرنگ مولانا فضل الرحمان پر نہیں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button