سڈنی :قومی ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی جہاں پاکستان ٹیم یکم اور 2 جنوری کو پریکٹس کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ اور میلبرن ٹیسٹ جیت کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 360 رنز اور میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 79 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔پاکستانی ٹیم کو شان مسعود لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی
0 30 Less than a minute