انٹرٹینمنٹ

دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے’ مدیحہ شاہ

لاہور: نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ، انسان اپنے اخلاق اور کردار سے مقام بناتا ہے ، دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آجائیں گی ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ نسانی تاریخ میں فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوئی ہے ، جھوٹ کتنا بھی خوبصورت ہو ہار ہمیشہ اس کا مقدر بنی ہے ۔ ہم سب لوگوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور بلا وجہ جھوٹ کی عادتیں اور منافقت جیسی لعنت کو چھوڑ دینا چاہیے ،خاص طور پر شوبز میں حسد کا مادہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی برتری کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ۔ لیکن جس کو خدا عزت دے تو سب کا فرض ہے کہ وہ بھی اس کی عزت کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button