پاکستان

کوئی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی’ یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما’ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی۔
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی’ جنوبی پنجاب کی مسیحی برادری نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر ملک میں حکومت نے بناسکتی۔
انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے’ لیول پلئینگ سب کے لئے یکساں ہونی چاہیے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button