تازہ ترین

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام’3 دہشت گرد ہلاک’ نائیک شہید

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر موثر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں3 دہشتگردوں مارے گئے’ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کرلیا’ شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سپن وام میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی’ دہشت گردوں نے افغان حدود سے پاکستانی بارڈر پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا’ نائیک عبدالروف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان عبوری افغان حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کے لئے بارہا معاملہ اٹھا چکا ہے’ توقع ہے افغان عبور ی حکومت دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی مزید اجازت نہیں دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button