پاکستاندنیا

غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید165 فلسطینی شہید

غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں مزید165 فلسطینی شہید ہوگئے’ شہداء کی مجموعی تعداد21ہزار600 سے تجاوز کر گئی۔
غزہ میں بلاتفریق اسرائیلی بمباری سے حماس کی تحویل میں موجود مزید ایک اور یرغمالی اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا جبکہ اب تک2 لاکھ90 ہزار سے زائد مکانات ناقابل رہائش ہوچکے ہیں۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے وسط دسمبر تک غزہ کے رہائشی علاقوں پر29 ہزار بم گرائے’ غزہ کی تباہی جدیدریکارڈ میں بدترین تباہی بن رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتریس نے ایک بار پھر غزہ میں انسانی بنیادوں پرفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں’ حماس کے مزاحمت کاروں نے اپنٹ کارروائیوں کے دوران مزید20 اسرائیلی فوجی مار دیئے جبکہ متعدد اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔
اسرائیل نے حماس کے مزاحمت کاروں کے ہاتھوں صیہونی فوج کے میجر اور کیپٹن سمیت2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی’ غزہ میں اسرائیل کی زمینی جنگ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد172 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے اسرائیل سے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے والے حملے بند کرنے اور غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے ممبران مشرقی شام میں ایرانی فورسز کی دیکھ بھال کی ذمہ داریوں پر فائز تھے اور وہ حملے کے وقت ایئر پورٹ پر ایک سینیئر وفد کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button