پاکستانتازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کا مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن’5 دہشت گرد ہلاک

آواران: سیکیورٹی فورسز نے مشکئی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا’ دوران آپریشن فائرنگ کے شدید تبادلے میں5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کرکے ہتھیار’ گولہ بارود برآمد کرلیا’ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنا دیں گی’ بلوچستان میں امن استحکام اور ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button