اہم خبرپاکستان

عام انتخابات: کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں کل سے دائر ہونگی

اسلام آباد: انتخابات کے تیسرے مرحلے کاآغاز کل یکم جنوری2024ء سے ہوگا’ امیدوار کاغذات نامزدگی مستردہونے کے خلاف ہائی کورٹس میں اپیلیں کریں گے۔
قومی اور صوبائی نشستوں کے لئے جن امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے وہ کل یکم جنوری سے ہئای کورٹ میں اپیلیں کریں گے۔
ہائی کورٹ ٹربیونل میں اپیلیں یکم سے3 جنوری تک جمع ہوں گی اور تین جنوری سے الیکشن ٹربیونل ان کی سماعت شروع کریں گے۔ الیکشن ٹربیونل 10 جنوری تک تمام اپیلوں پر فیصلوں کے پابند ہوں گے۔
ریٹرنگ افسران11 جنوری کو نئی امیدواروں کی لسٹ جاری کریں گے اور13 جنوری کی امیداروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے13 جنوری کی تاریخ مقرر ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت تمام امیدوار آر او کے فیصلے کو کل یکم جنوری کو چیلنج کریں گے۔ ڈسٹرکٹ راولپنڈی’ اٹک’ چکوال اور جہلم کے امیدوار ہائی کورٹ پنڈی بینچ رجوع کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button