لاہور: خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ جو لوگ وقت کی رفتار کے ساتھ نہیں چلتے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے،ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اداکاری میں مزید بہتری لائوں اور اس کیلئے ساتھی فنکاروں سے بھی رہنمائی حاصل کرتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میرے پاس جتنا بھی وقت ہو اس سے بھرپور استفادہ کرتی ہوں۔اگر کوئی شخص اپنی زندگی میںکامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے وقت کی رفتار کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ کیلئے جو شیڈول مرتب کیا جاتا ہے اس کے مطابق چلتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کمٹمنٹ پر پورا اتروں تاکہ میں ساکھ خراب نہ ہو۔نیلم منیر نے کہا کہ جو لوگ میری اداکاری کو پسند کرتے ہیں ان کی شکر گزار ہوں کیونکہ پرستاروں کی وجہ سے ہم فنکاروںکو عزت اور پہچان ملتی ہے۔
0 44 1 minute read