انٹرٹینمنٹ

عامر خان فلم کے سیٹ پر مجھے تھپڑ مارنے والے تھے، ٹوئنکل کھنہ

ممبئی:بالی ووڈ اسٹار سے مصنفہ بننے والی ٹوئنکل کھنہ نے ایک مرتبہ انکشاف کیا تھا کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفکیشنسٹ عامر خان انہیں ایک فلم کے سیٹ پر اس وقت تھپڑ مارنے والے تھے جب انہوں نے عامر خان سے کہا کہ وہ اپنے مستقبل کے شوہر اکشے کمار کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔ٹوئنکل کھنہ کی کتاب مسز فنی بونز کی تقریب رونمائی کے موقع پر 2015 میں فلم ساز کرن جوہر نے عامر خان سے پوچھا کہ کیا کبھی انہوں نے یہ سوچا ہے کہ ٹوئنکل ایک اچھی اداکارہ ہیں کرن کے سوال پر ابھی عامر خان کچھ سوچ ہی رہے تھے کہ ٹوئنکل بول پڑیں، کہ ایک دفعہ عامر خان نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کیا کررہی ہیں اور ایسا برتائو کیوں کررہی ہیں، اور اپنے کام پر توجہ بھی نہیں دے رہی ہیں۔جس پر میں نے عامر سے کہا کہ میں اکشے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔ یہ سنتے ہی عامر مجھے تھپڑ مارنے والے تھے۔ 48 سالہ ٹوئنکل کھنہ نے مزید کہا کہ مجھے یہ بات آج بھی یاد ہے۔واضح رہے کہ عامر خان اور ٹوئنکل نے سن 2000 کی فلم میلہ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ٹوئنکل کھنہ بالی ووڈ کے ماضی شہرت یافتہ اداکار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ہیں اور ان کی 2001 میں اکشے کمار سے شادی ہوئی، جس کے بعد سے انہوں نے فلمی دنیا چھوڑ دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button