لاہور :نامور گلوکارہ و میزبان حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ گائیکی اور میزبانی بالکل مختلف شعبے ہیں اور دونوں میں مہارت حاصل ہے،میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے اور اس میں شخصیات کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملتا ہے۔ایک انٹر ویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ گلوکاری کے ساتھ اداکاری بھی کر چکی ہوں لیکن ان دنوں میزبانی سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ ایک کامیاب میزبان کیلئے حاضر دماغ ہونا بہت ضروری ہوتا ہے اور آپ کو اپنے آنے والے مہمان کے بارے میں بھی اچھی خاصی معلومات رکھنی پڑتی ہیں تب جا کر آپ سوالات کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلوکاری سے بھی منسلک ہوں اور جب بھی موقع ملتا ہے گانا گاتی ہوں۔
0 50 1 minute read