اسلام آباد:کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے 2023 کی تینوں فارمیٹس کی بہترین ٹیموں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ٹیسٹ اور ون ڈے کی ٹیم آف دا ایئر میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں، صرف شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، 2023کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، کین ولیمسن،جو روٹ، ہیری بروک، ٹام بلنڈل، رویندر جڈیجا، روی چندرن آشوین، مچل اسٹاک اور اسٹوارٹ براڈ بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں۔2023کی ون ڈے ٹیم میں 6 بھارتی کرکٹر شامل ہیں، بھارت کے روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، کرک انفو ون ڈے ٹیم میں شبھ من گل، ویرات کوہلی، ٹریوس ہیڈ، ڈیرل مچل، ہینرک کلاسن، مارکو جینسن، محمد شامی، ایڈم زیمپا، بمرا اور کلدیپ یادو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔فاف ڈو پلیسی کرک انفو کی 2023کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ یشوی جیسوال، شبھ من گل، گلین میکسویل، سوریا کمار یادو، ہینرک کلاسن، سکندر رضا، شاہین آفریدی، ڈینئل سیمز، راشد خان اور نیتھن ایلسن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔
0 54 1 minute read