روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے کہا ہے کہ ہفتے کو روس کے صوبائی دارالحکومت بیلگوروڈ کے مرکز پر یوکرین کے حملوں میں ایک بچے سمیت10افراد ہلاک جبکہ45زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق علاقے کے گورنر ویاچسلاو گلاڈوکوفکا کا کہنا تھا کہ حملے سے ایک رہائشی علاقہ متاثر ہوا ہے ساتھ ہی شہر کے اردگرد سائرن بجنے کے دوران انہوں نے اپنی ٹیلی گرام پوسٹ کے ذریعے تمام رہائشیوں سے گزارش کی کہ وہ ایئر ریڈ فناہ گاہوں میں چلے جائیں۔
بیلگوروڈ کا علاقہ’ جو شمالی یوکرین سے ملحق ہے’ دوسرے روسی سرحدی علاقوں کی طرح سارا سال گولہ باری اور ڈرون حملوں کا شکار رہا جس کی ذمہ داری روسی حکام یوکرین پر عائد کرتی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں کم از کم تین کاروں کو آگ لگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رائٹرز کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کا کہنا تھا کہ آج لاکھوں یوکرینی دھماکوں کی تیز آواز سے بیدار ہوئے’ میری خواہش ہے کہ یوکرین میں ہونے والے دھماکوں کی آوازیں دنیا میں سین جائیں’ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلیسنکی نے ٹیلی گرام میسنجر پر کہا کہ روس نے اپنے پاس موجود ہر ہتھیار کے ساتھ حملہ کیا’ تقریبا110 میزائل داغے گئے جن میں سے بیشتر کو مار گرایا گیا۔
حملوں کے بعد عجلت میں بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کونسل کے بیشتر ارکان بشمول امریکہ’ فرانس اور برطانیہ نے حملوں کی مذمت کی۔
0 52 1 minute read