پاکستانجرائم

بنوں: کالعدم تنظیم کا لڑکیوں کے سکول پر حملہ’ سائنس لیب کو آگ لگا دی

بنوں میں کالعدم تنظیم نے لڑکیوں کے سکول پر حملہ کرکے سائنس لیب کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل میریان میں واقعہ را ت کی تاریکی میں پیش آیا جہاں شرپسندوں نے گورنمنٹ گولز ہائر سیکنڈری سکول ممباتی بارکزئی کو ٹکہ پر حملہ کیا اور سکول کی سائنس لیب کا سارا سامان جلا دیا
شرپسند عناصر سکول سے شمسی پلانٹ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے اور دوبارہ سکول کھولنے پربھیانک نتائج کی دھمکی بھی دی۔
خیال رہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے سکول بند تھا’ ڈی پی او بنوں کے مطابق ماضی میں بھی اس علاقے میں شرپسند21 کے قریب سکولوں کو بارودی مواد سے نقصان پہنچا چکے ہیں۔ حالیہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button