پاکستان

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی’ ٹی ٹی پی کے14 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے14 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے 244 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جس کے دوران ٹی ٹی پی کے 14 دہشت گردوں سمیت22افراد کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی سے6′ بہاولپور سے2′ گوجرانوالہ سے3 جبکہ بہاولنگر’ ننکانہ صاحب’ فیصل آباد’ شیخوپورہ اور سرگودھا سے ایک ‘ ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ بہاولپور سے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے چیف کمانڈر ارشد کوبھی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد’ 1 ہینڈ گرینیڈ’2 ای ڈی بم’28 ڈیٹونیٹرز’ اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔
حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے’ رواں ہفتے1289 کومبنگ آپریشنز کے دوران4164 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button