پاکستان

آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی تبدیلی’ الیکشن کمیشن کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تبدیل کرنے کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے چاروں ارکان نے شرکت کی۔
دوران اجلاس وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں افسران تبدیل نہ کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا جس نے انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کی روشنی میں یہ درخواست کی تھی۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد کمیشن نے آئی جی پولیس’ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کیس جلد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جسے اوپن کورٹ میں سنا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے دونوں اعلی افسران کی تبدیلی کے احکامات جاری کئے تھے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز مین ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
تاہم بعد میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے آئی جی اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو عہدے سے ہٹانے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button