انتخاباتپاکستان

بلاول اور فریال تالپور کے کاغذات منظور’ فہمیدہ اورذوالفقار مرزا کے مسترد

لاڑکانہ: عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے194 اور این اے196 سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے جب کہ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس10 سے کاغذات منظور کر لئے گئے۔
اس کے علاوہ لاڑکانہ کے ہی حلقے این اے194 سے جے یو آئی کے راشد محمود اور196 سے جے یو آئی کے ناصر محمود کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے جن کی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے الیکشن میں مقابلہ ہوگا۔
دوسری جانب بدین سے قومی اسمبلی کی نشست این اے223 سے جے ڈی اے کی امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے جب کہ ان کے شوہر ذوالفقار مرزا اور ان کے صاحبزادے حسام مرزا کے این اے223 سے کاغذات مسترد کر دیئے گئے ہیں۔
بدین کے حلقہ این اے223 سے پیپلز پا رٹی کے رسول بخش چانڈیو امیدوار ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button