پاکستان

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کاولیمہ’ نگران وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی شرکت

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت اہم ملکی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بھی شرکت کی’ محمود خان اچکزئی’ مولانا عبدالغفور حیدری’ لیافقت بلوچ’ اکرم درانی’ مولانا عبدالواسع بھی تقریب میں شریک تھے۔
آفتاب احمد شیرپاؤ’ قاری حنیف جالندری’ سابق صدر آصف علی زرداری’چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی ولیمے کی تقریب کا حصہ بنے۔
سلیم مانڈوی والا’ کامران مرتضی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی مولانا اسجد کے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button