کراچی: کنویز ایم کیو ایم اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سب کو بتا دیں اس مرتبہ الیکشن کا نتیجہ نوٹ کے بجائے ووٹ سے آئے گا۔
سرجانی ٹاؤن میں خواتین کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم خالد مقبو صدیقی نے کہا کہ ہم اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں ‘ سردی میں رات کو جب اتنی تعداد میں خواتین جمع ہوں گے تو حقیقی تبدیلی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ نے بنایا آپ ہی چلائیں گے’ فتح آپ سے صرف40 دن دور ہے’ نکلیں اپنی قوم کے لئے ‘ اپنی نسل کے لئے’ اب کسی کی مجال نہیں کہ آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالے۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اس بار الیکٹڈ کو سلیکٹڈ کرنا ہوا تاکہ ملک چل سکے’ اب ہماری پرامن جدوجہد میں اتنی قوت ہوگی کہ کوئی طاقت اس کو نہیں روک سکے گی’ بس کچھ دیر انتظار ‘ اب سب راستے منزل کو جاتے ہیں۔
0 51 1 minute read