پاکستان

سائفر ان کیمرہ سماعت کرنے والے جسٹس میاں گل حسن چھٹیوں پر چلے گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی جانب سے دائر سائفر ان کیمرہ سماعت کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب موسم سرما کی تعطیلات پر چلے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس گل حسن اورنگزیب کے علاوہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی بھی موسم سرما کی تعطیلات شروع ہوگئیں ہیں۔ معزز ججز یکم جنوری سے پانچ جنوری تک تعطیلات پر ہوں گے۔
روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ‘ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت پانچ ججز کی تعطیلات ختم ہوگئیں جس کے بعد پیر سے مذکورہ ججز اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کیسز کی سماعت کے لئے دستیاب ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آئندہ ہفتے پانچ سنگل اور دو ڈویژن بینچز کیسوں کی سماعت کے لئے دستیاب ہونگے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل روکنے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button