علاقائی

ٹائپ ڈی ہاسپٹل کی کارستانیاں منظر عام پر آنے لگی

حویلیاں(بیورو رپورٹ)حویلیاں ٹائپ ڈی ہاسپٹل کی کارستانیاں پیرامیڈیکس سٹاف کا سینئر ڈاکٹرز پر حملہ،چند دنوں سے ٹائپ ڈی ہاسپٹل کی بدعنوانی منظرعام پر آنے سے مافیا آپے سے باہر ہوگیا،ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہنگامی پریس کانفرنس ایم ایس اور دو پیرامیڈیکس کی تبدیلی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں پریس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرووینشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختون خواہ کے نائب صدر ڈاکٹر راحیل خان،ڈاکٹر ضیاقمر،ڈاکٹر بختاور جدون، ڈاکٹر احتشام،ڈاکٹر زبیرتنولی،ڈاکٹر بشیرالدین،ڈاکٹر سلمان نے کہاکہ گزشتہ روز حویلیاں ٹائپ ڈی ہاسپٹل حویلیاں میں پیرامیڈیکس سٹاف کا ڈاکٹر بختاور خان اور ڈاکٹر سلمان پر حملہ کرکے ان کو زدوکوب کرنا قابل مذمت ہے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اس شرمناک حرکت کی پرزور مذمت کرتی ہے ڈاکٹر راحیل خان نے کہا حویلیاں ٹائپ ڈی ہاسپٹل کی انتظامیہ کی نااہلی اور مسائل سے چشم پوشی اور بدعنوانی کی پردہ پوشی پر متعدد بار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد کے نوٹس میں لائی جا چکی ہے لیکن حویلیاں ٹائپ ڈی ہاسپٹل کو چند افراد کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے جس سے حالات آج اس نوبت پر پہنچ چکی ہے کہ بدعنوان اور شرپسند عناصر لڑائی جھگڑے تک پہنچ چکی ہے ڈاکٹر راحیل خان اور ضیا قمر نے سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ حویلیاں ٹائپ ڈی ہاسپٹل کے معاملات کی انکوائری کرکے ایم ایس ڈاکٹر شگفتہ اور پیرامیڈیکس الیاس اور زاہدخان کو فوری تبدیل کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button