
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔
ترجمان حلیم عادل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے کراچی کے این اے238 پرفارم جمع کرایا تھا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی مستر د کر دیئے گئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ریٹرنگ افسر نے زبانی بتایا کہ حلیم عادل شیخ پر 9مئی کے واقعات کا الزام ہے۔
ترجمان حلیم عادل شیخ کے مطابق الیکشن کیمشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے’ عدالت میں چیلنج کریں گے ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔
یہاں یہ بات بھی یاد رہیکہ حلیم عادل شیخ مزید3 مقدمات میں گرفتار ہیں۔