نوشہرہ ( سردار خٹک)جذبہ پروگرام کی ایل آر پی سندیلہ خٹک نے کہا ھے کہ سیاسی پارٹیوں نے آئندہ الیکشن کیلیے سرگرم سیاسی ورکر خواتین کو ترجیحی فہرستوں میں نظر انداز کیا ھے۔ ایل آر پی سندیلہ خٹک اور جذبہ فورمز کی ممبران نے ایک اخباری بیان میں کہا ھے کہ حال ہی میں غیر سرکاری تنظیم ساتھ ایشیا پارٹنرشپ کے جذبہ پروگرام کے تحت اسلام آباد میں ملک کی تقریبا تمام قابل ذکر سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے ایک چارٹر آف ڈیمانڈ پر دستخط کیے تھے جس میں کہا گیاتھا کہ تمام سیاسی پارٹیاں 2024 کے عام انتخابات میں اپنی پارٹیوں کی سرگرم سیاسی ورکر خواتین کو مخصوص نشستوں کیلیے ترجیحی لسٹوں میں سرفہرست رکھیں گی۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے سیاسی پارٹیوں نے اس چارٹر آف ڈیمانڈ کی پاسداری نہیں کی اور ترجیحی فہرستوں میں مڈل اور لوئر کلاس خواتین کے بجائے منظور نظر اور ایلیٹ کلاس کی خواتین کو ٹاپ پر رکھا ھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرم خواتین کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ھوتی ھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح ان خواتین کا سیاسی عمل میں نہ صرف دلچسپی کم ھوجاتی ھے بلکہ ان کا سیاسی عمل سے اعتبار بھی ختم ھوجاتا ھے۔ انہوں کہا کہ سیاسی پارٹیاں اس حوالے سے مناسب اقدامات یقینی بنائیں تاکہ خواتین سیاسی میدان میں آگے آسکیں
0 42 1 minute read