پاکستان

پا ک سرزمین پارٹی کے سابق رہنما رضا ہارون’ انیس ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل

الیکشن سے قبل سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے’ سابق پاک سرزمین پارٹی کے انیس خان ایڈووکیٹ اور رضا ہارون نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سابق سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون ساتھیوں سمیت پی پی پی میںشامل ہوگئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اوررضا ہارون کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کے درمیان شہر قائد کی ترقی’ خوش حالی’ قیام امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلر پارٹی کا چارٹر آف کراچی شہر قائد کے مستقبل پر دور رس اثرات مرتب کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی والوں کی جماعت ہے’ ہم کراچی والوں کے ساتھ مل کر کراچی کی ان روشنیوں کو بحال کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں’ جنہیں امن کے دشمنوں اور نفرت کے سوداگروں نے چھین لیا تھا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے 10 نکاتی ایجنڈے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر کراچی سمیت ملک کے ہر شہر اور قصبے کے لئے ایسے فلاحی منصوبے لائیں گے جن سے اس بدترین مہنگائی کے دور میں عام آدمی کو یلیف ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button