پاکستان

آٹھ فروری کو خواجہ آصف کے شیر کو بلے پڑیں گے’ ریحانہ ڈار

سیالکوٹ: تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ 8 فروری کے دن خواجہ آصف کے شیر کو بلے پڑیں گے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف زمین کا جھوٹا پراوپیگنڈا کر رہا ہے’70 سال قبل خواجہ آصف کے والد نے بھی مخالف امیدوار کے کاغذات مسترد کرکے الیکشن جیتا تھا’ سپریم کورٹ سوموٹو نوٹس لے’ خواجہ آصف الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے فون کرکے میرے بیٹے کی جیتی ہوئی نشست لی تھی’ اگر خواجہ آصف کردار ادا کرتا تو یہ حالات نہ ہوتے’ خواجہ آصف میرے بیٹے کا عزم ہے۔
ریحانہ ڈار نے کہا کہ انہیں معلوم تھا عمر ڈار گھر موجود نہیں پھر کیوں ریڈ کی گئی’ اگر میرے کاغذات مسترد ہوئے تو میں سپریم مورٹ تک جاؤں گی’ عثمان ڈار نے جو پریس کانفرنس کی وہ جھوٹ پر مبنی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان ڈار مر جاتا لیکن جھوٹ نہ بولتا’ جس دن عثمان ڈار گھر آیا وہ زندہ لاش تھا’ عثمان ڈار کو اغوا کیا گیا کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا’ جب عثمان ڈار نے تحریک انصاف کو چھوڑا تو میں ا س وقت جہاں کیلئے کھڑی ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button