
: ہری پور)بیورورپورٹ(ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور امجد حسین خان ، جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی ایس پی لیگل ،ایس ایچ اوز،انچارج ٹریفک ،جملہ تفتیشی سٹاف، انچارج چوکیات اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی ۔ ڈی پی او ہری پور نے جملہ افسران پولیس کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران پولیس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تلقین کی اور ضلع بھر میں جرائم بلخصوص مجرمان اشتہاریوں، قمار خانوں، منشیات فروشوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں و جرائم کے تدارک کے حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل طہ کیا گیا ۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے افسران پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پولیس فورس ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کے لئے افسران پولیس ٹیم ورک کے طور پر کام کریں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن فضا کو برقرار رکھنا ہم سب کے فرائض کا حصہ ہے۔ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔ سرکل افسران اپنے سرکل میں جرائم میں ملوث ملزمان و مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر آپریشنز کا انعقاد کریں اور تمام کاروائیوں کی بذات خود نگرانی کریں۔ تاکہ جرائم کی شرح میں واضع کمی لائی جا سکے۔ منشیات فروشوں اور دیگر اخلاقی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت ایکشن لیں۔ اپنے تھانہ کی حدود مشکوک افراد پر کٹری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داران، اہم مقامات کی ناقص سیکورٹی انتظامات اور لاڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائیاں کریں۔گشتوں، سنیپ چیکنگ و سرچ آپریشن کو مزید فعال بنائیں۔تفتیشی افسران میرٹ پر تفتیش کو ہرصورت یقینی بنائیں مقدمات میں ملوث اصل ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام جدید سائنسی اور تکنیکی پہلوں پر عمل پیرا ہوں اور پوری محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ مظلوم لوگوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جاسکے۔سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آئیں. بدعنوانی، کرپشن اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مراسم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی