پاکستانتازہ ترین

الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے تو جمہوریت ڈی ڈیل ہو جائے گی’ چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے ک ا نتخابی نشان عوام کی امنگوں کی نشانی ہے’ نشان واپس لیا گیا تو227 نشستیں کس کے پاس جائیں گی’ الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو جائے گی۔
بیرسٹر گوہر نے عدلیہ سے پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات چھیننے کے واقعات کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کاغذات چھیننے کے80 سے زیادہ کیسز ہیں جو عدالت کے نوٹس میں لا رہے ہیں’ عدلیہ اس مسئلے کو دیکھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت نے پارٹی الیکشن اتنے شفاف نہیں کرائے جتنے ہم نے کرائے۔ کیمرے کے سامنے الیکشن کا مکمل پراسس ہوا ہے الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کسی پارٹی سے نشان لینا اسے ختم کرنے کے مترادف ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہارس ٹریڈنگ کو بہت پسند کرتے ہیں’ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button