کراچی: وفاقی حکومت کی درخواست پر کراچی کے بجلی صارفین کے لئے یونٹ ایک روپے71 پیسے مہنگا کر دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
فیصلے کے مطابق قیمتوںمیں ا ضافے کا طلاق یکم جنوری سے ہوگا’ کراچی کے صارفین سے اپریل’ مئی اور جون2023ء کی مد میں48 پیسے فی یونٹ جنوری تا مارچ کے بلوں میں وصول کئے جائیں گے۔
اسی طرح جولائی’ اگست اور ستمبر2023ء کی مدد میں 1 روپیہ24پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے وصول کئے جائیں گے۔
و اضح رہے کہ کراچی کے صارفین کے لئے قیمتوں میں ا ضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا’ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے ‘ یہی پیسے ملک کے دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین سے وصول کئے گئے ہیں۔
0 85 1 minute read