تازہ ترین

توشہ خانہ سے تحائف لے کر ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ سے تحائف لے کر ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف درخواست کا تحریر فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس راحیل کامران نے درخواست پر سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کو درخواست گزار کو پہلے سیشن کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے تھا’ قانون کے مطابق ہائی کورٹ میں براہ راست درخواست دائر نہیں ہوسکتی’ سیشن کورٹ میں شکایت دائر جبکہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر ہوسکتی ہے۔
تحریری فیصلے میں جج نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی نے بھیجا’ موجودہ درخواست میٹر کے برعکس ہے اس لئے عدالت مسترد کرتی ہے۔
درخواست شہری تنویر سرور نے دائر کی تھی جس میں توشہ خانہ سے تحائف لے کر ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف فوجداری کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button