پاکستان

عام انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے’ شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
شہبازشریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے بہادر آباد مرکز میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال اور سیٹ ا یڈجسمنٹ سمیت انتخابی معاملات پر گفتگو کی گئی’ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق دونوں جماعتوں کی کمیٹی آئندہ دو تین روز میں مذاکرات کرے گی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا نواز شریف کا خیرسگالی کا پیغام لے کر کراچی آئے ہیں’ ایم کیو ایم پاکستان ہماری سنجیدہ پارٹنر ہے’ ملکر کراچی کو اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن آج بھی کراچی میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور کھٹارا بسیں چل رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا عوام نے اپنے ووٹوں سے نواز شریف کو8 فروری کو کامیاب کرانا ہے’8 فروری کے بعد کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کریں گے کیونکہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے اور گیٹ وے ٹو پاکستان ہے۔
صدر مسلم لیگ ن کاکہنا تھا چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو بھرپور کرشش کرناہوگی’ آئندہ برس ہونے والے انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button