فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے انٹر سروس انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) فیض حمید کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت ذرائع نے کہا کہ لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے دوسری بار طلب کیا ہے۔
حکومتی ذرائع نے کہا کہ جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگلے ہفتے فیض حمید فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو طلبی کا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایاگیا۔
جنرل (ر) فیض حمید آئندہ ہفتے کمیشن کے سامنے فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیںگے’ فیض حمید سابق سرکاری افسر کی حیثیت سے فیض آباد دھرنا کیس اوروجوہات پر شواہد اکٹھے کرنے میں کمیشن کی معاونت کریں گے۔
0 70 1 minute read