
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 3 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔ الیکشن کمیشن ااپیل پر سماعت2 جنوری2024 کو ہوگی