اسلام آباد: رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے 29 تاریخ بروز جمعہ کو سماعت کیلئے مقررہ مقدمات کی کاز لسٹ منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
29 دسمبر کو قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے سماعت کرناتھی ‘ کاز لسٹ بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث28 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کئے گئے تھے ۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔
0 33 Less than a minute