انٹرٹینمنٹ

امیتابھ اور جیا بچن کے اثاثوں کی ہوش اڑانے والی تفصیلات سامنے آگئیں

جیا بچن اور ان کے شوہر کے مشترکہ اثاثوں کی تعداد 1578 کروڑ روپے سے زائد ہے
ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کے بینک اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں فنکاروں کے اثاثوں کی تفصیل اس وقت سامنے آئی جب جیا بچن نے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔کاغذات نامزدگی کے مطابق جیا بچن اور ان کے شوہر کے مشترکہ اثاثوں کی تعداد 1578 کروڑ روپے سے زائد ہے۔جیا بچن کے حلف نامے کے مطابق ان کے پاس 40.97 کروڑ روپے کے زیورات اور 9.82 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی موجود ہے۔یاد رہے کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ نے سماج وادی پارٹی کی جانب سے راجیا سبھا کا الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button