اسلام آباد: حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی سفارش پر مزید34 بلوچ مظاہرین رہا کر د یئے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گرفتار بلوچ مظاہرین کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رہا کیاگیا۔
واضح رہے کہ فواد حسن فواد” مرتضی سولنگی’ جمال شاہ’ گورنر بلوچستان نے مظاہرین سے مذاکرات کئے تھے جس کے دوران مظاہرین نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاتھا۔
مذاکرات کے پہلے دن کمیٹی نے گرفتار خواتین اور بچوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے تھے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈاکٹر ظہیر بلوچ کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے میں پولیس نے مظاہرین کو نیاا سپیکر لانے سے روک دیا۔
دھرنے میں نیا اسپیکر لانے سے روکنے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکن اور پولیس آپس الجھ پڑے’ پولیس کا کہنا تھا کہ ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کریں گے۔
مظاہرین کے مطابق اسپیکر چند روز پہلے نقاب پوش نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے تھے۔
0 41 1 minute read