پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری دن میں100 انڈیکس 1658 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا لیکن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس1188 پوائنٹس اضافے سے 62052 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج67کروڑ62 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت20 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 186 ارب روپے بڑھ کر9003 ارب روپے ہے۔
0 36 Less than a minute