انتخاباتپاکستان

مانسہرہ: پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد’ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

مانسہرہ: مانسہرہ کے حلقے این اے15 سے قائد مسلم لیگ ن کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
این اے15 سے پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء نے میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کئے تھے۔
اعتراض میں درخواست کی گئی تھی کہ نواز شریف کے خلاف5 جج فیصلہ دے چکے ہیں’ سپریم کورٹ انہیں تاحیات نااہل کر چکی ہے لہذا نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔
ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر سماعت کی جس میں دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ریٹرننگ افسر نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اعتراضات کو مسترد کر دیا اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔
ریٹرننگ آفیسر نے آفس کے باہر میاں نواز شریف کے کاغذات پر اعتراضات اور مستردگی کے فیصلے کیلئے پی ٹی آئی رہنما کارکنا ن اور وکلاء کی بڑ ی تعداد موجود ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے127 اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پی پی80 کے لئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دئر کئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button