پاکستانتازہ ترین

شاہ محمود12مقدمات میں گرفتار’ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

راولپنڈی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو9 مئی کے12 مقدمات میں گرفتار کر لیا جبکہ عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
جوڈیشل کمپلیکس میںڈیوٹی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سید جہانگیر علی نے شاہ محمود کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی ‘ پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا۔
پراسیکیوشن ٹیم نے مکمل تفتیش کے لئے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے نو مئی کو عوام کو احتجاج کے لئے اکسایا۔
وکیل صفائی نے کہا کہ شا محمود قریشی کو ڈسچارج کیا جائے’ جسمانی ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں یہ جھوٹا انتقامی کیس ہے جب چالان بھی پیش ہوگیا تو جسمانی ریمانڈ کیسے دیا جائے’ پورے چالان میں شاہ محمود قریشی کا نام نہیں۔
علاوہ ازیں 7 تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی عدالت پہنچ گئے اور تمام ایس ایچ اوز نے شاہ محمودقریشی کی مزید 12 مقدمات میں گرفتاری ڈالتے ہوئے انہیں جی ایچ کیو’ آرمی میوزیم حملہ’ حساس ادارہ دفتر حملہ ‘ میٹرو بس اسٹیشن جلانے سمیت تمام مقدمات میں ملزم نامزد کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر سانحہ9 مئی کے تمام12 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button