پاکستان

جعلی شناختی کارڈ بنانے پر نادرا کے4 افسران گرفتار

شناختی کارڈ کے غیر قانونی اجرا کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرکے جعلی شناختی کارڈ بنانے پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 4 افسران گرفتارکر لئے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں طاہر’ عدنان’ عامر خان اور طیب شامل ہیں اور ملزمان نادرا میگا سینٹر میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر ایگز یکیٹیو تعینات رہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے 2019 اور2020 میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے’ ملزمان لوگوں کو بائیو میٹرک لے کر فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کرتے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شناختی کارڈ جاری کرنے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button