سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے۔ مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے کہ ان کی سو چ نہیں جاگتی۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا’ پاکستان کو اللہ تعالی نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے’ پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے’ اسلام آباد میں بیٹھے لوگو ں کی سوچ نہیں جاگتی’ عوام کے مسائل صرف سیاستدانوں کو نظر آتے ہیں’ پیپلز پارٹی نے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا ہے’ عوام کا حق سنبھالا ہے اور آئندہ بھی عوام کا حق ادا کرتی رہے گی۔
آصف علی زرداری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں کہ قرض اتار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے جو وعدے کئے ہیں سب پورے کریںگے’ اپنی زبان سے کبھی نہیں پھرے’ عوام صبر کریں’ لحاظ کریں ‘ پاکستان کو بنائیں گے۔
0 40 1 minute read