ایپل نے جون2023 میںا پنا پہلا مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ ویژن پرو کو متعارف کرایا تھا
کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ورچوئل رئیلٹی(وی آر) اور اگیومینٹڈ رئیلٹی( اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی ہیڈ سیٹ کو پیش کیا تھا
یہ کمپنی کی جانب سے 8 سال میں متعارف کرائی گئی پہلی اہم ترین ڈیوائس تھی’ اس سے قبل 2015 میں ایپل واچ کو پیش کیا گیا تھا۔
مگر اس وقت یہ ڈیوائس فروخت کے لئے پیش نہیں کی گئی تھی اور یہ کہا گیا تھا کہ یہ2024 میں کسی وقت لوگوں کو دستیاب ہوگی
مگر کمپنی نے کوئی محصوص تاریخ نہیں بتائی تھی مگر اس کی فروخت کی ممکنہ تاریخ سامنے آئی ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کا پہلا مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ جنوری2024 کے آخر یا فروری کے شروع میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔
کمپنی کو توقع ہے کہ ایک سال کے دوران5 لاکھ ہیڈ سیٹس فروخت ہوں گے
0 41 1 minute read