پاکستاندنیا

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے امریکی بحری جہاز پر حملہ

صنعا: بحیرہ احمر میں امریکہ کے بحری جہاز پر مبینہ طور پر حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کا ایم ایس سی یونائیٹڈ جہاز سعودی عرب کی کنگ عبداللہ بندر گاہ سے کراچی کے لئے روانہ ہو ا تھا۔ جسے بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا گیا
شپنگ کمپنی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں’ جہاز اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھے گا۔ سفر اور عملے کی حفاظت کے لئے سعودی عرب کے ساتھ رابطے میں ہیں
دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے جواب میں نشانہ بنایا جس سے جہاز کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس حوالے سے سعو دی حکومت نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی امریکہ کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button