میلبرن۔میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 318 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے، قومی ٹیم کو اب بھی مہمان ٹیم کا اسکور برابر کرنے کیلئے 124 رنز درکار ہیں،پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق 62 اور کپتان شان مسعود 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، امام الحق 10 رنز اور سعود شکیل 9 رنز بنا سکے،اس سے قبل پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 318 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب امام الحق10 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ،دوسری وکٹ 124 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق کو 62 رنز پر پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔اوپنر عبداللّٰہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف 90 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی،عبداللّٰہ شفیق نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں نصف سنچری بنائی ہے۔پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہیں آسٹریلوی کپتان نے ایک رن پر بولڈ کیا جبکہ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ شان مسعود کی شکل میں گری جب وہ 54 رنز پر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 151 اور چھٹی وکٹ 170 رنز پر گری، سعود شکیل 9 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خواجہ 42 اور مچل مارش 41 رنز بنا کر آئرٹ ہوئے۔ڈیوڈ وارنر نے 38، اسٹیو اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17 اور کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بنا سکے۔عامر جمال نے تین، شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ سلمان علی ا?غا نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
0 43 1 minute read