کھیل

ایڈم گلکرسٹ سٹمپ کے پیچھے رضوان کی شاندار کارکردگی سے متاثر

میلبورن : محمد رضوان نے وکٹ کیپنگ کی غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا اور ایلکس کیری کے شاندار کیچ پر ایڈم گلکرسٹ سے داد حاصل کی۔ شاہین آفریدی نے شارٹ آف لینتھ بال کی۔ ایلکس کیری نے کور ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند اندرونی کنارہ لیکر رضون کی دائیں جانب گئی جنہوں نے ایک شاندار ڈائیو لگا کر کیچ کو زمین کو چھونے سے پہلے ہی محفوظ کر لیا۔کمنٹری میں ایڈم گلکرسٹ نے اپنے خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”Edged۔ اوہ، یہ خوبصورتی سے لیا گیا ہے۔ یہاں محمد رضوان کی طرف سے ایک مکمل خوبصورتی ہے۔ یہ اتنا ہی مشکل کیچ ہے جتنا کہ آپ کو ایک تیز گیند باز کا ہوگا۔ وکٹ کیپر کی طرف سے شاندار”۔ پاکستان نے بدھ کے روز میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں واپسی کرتے ہوئے صبح کے سیشن میں سات وکٹیں حاصل کر کے میزبان ٹیم کو لنچ تک 318 رنز پر آؤٹ کر دیا۔مہمانوں نے دوسری صبح ٹریوس ہیڈ (17)، مارنس لیبشگن (63)، الیکس کیری (چار)، مچل اسٹارک (نو)، مچل مارش (41) اور پیٹ کمنز (13) اور ناتھن لیون (آٹھ) کو آئوٹ کیا۔ عامر جمال نے 64 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button