پاکستان

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے3 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے باعث مصروف تھے’ ان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔
آج توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد ہونا تھی۔
دوسری جانی بانی پی ٹی آئی کے وکیل عمیر نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس کے جج نہیں آئے’ سماعت 2 دن کے لئے ملتوی ہوگئی ہے’ امید ہے القادر ٹرسٹ کیس میں دلائل آج مکمل ہو جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے اپنا ڈیٹا جمع کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے’ الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین کی درخواست دی ہے’ امید ہے کل وہ سماعت کے لئے مقرر ہو جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button