چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق وفاقی وزیر بلاول بھٹو ز رداری نے انتخاب کے لئے 10رکنی منشور کا اعلان کر دیا
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا’ وہ سمجھتے تھے بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے غریب کی آواز کو دبا دیں گے ‘ مجھے پیپلز پارٹی کے جیالوں پر فخر ہے۔ کچھ قوتوں نے سوچا بے نظیر بھٹو کو راستے سے ہٹا کر پیپلز پارٹی ختم کر دیں گے ‘ ملک کو صرف پیپلزپارٹی بچاسکتی ہے۔
10 نکات پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام نے موقع پر دیا تو 10 نکات ترجیحات میں شامل ہیں’ پانچ سال میںتنخواہوں کو دگنا کریں گے’ مہنگائی’ غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ غریب طبقے کے لئے 300 یونٹ سولر الرجی کا انتظام کریں گے ہر ضلع کو کم قیمت میں بجلی مہیا کریں گے’ واپڈا’ کے الیکٹرک’ لیسکو کی ضرورت نہیں پڑ ے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بنی تو غریبوں کے لیے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے، ہر بچے کو تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی، پانچ سالہ دور میں تنخواہوں کو دگنا کرنا ترجیح ہوگی، ہر ضلع میں گرین انرجی کے نام پر پارک کھولیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کسان کارڈ بھی لائیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کامیاب ہوئے تو عوام کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے’ الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور جیتیں گے’ مفت صحت کا نظام پورے پاکستان میں نافذ کریں گے’30 لاکھ گھر غریب ترین پاکستانیوں کے لئے بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے’ کسان کارڈ کا اجراء کریں گے’ چھوٹے زمین دار کو براہ راست سبسڈی پہنچائیں گے’ ملک بھر کے تمام مزدوروں کے لئے سوشل سیکیورٹی اور پینشن کا انتظام کریں گے۔ بے نظیر مزدور کارڈ کے ذریعے مدد فراہم کریں گے ‘ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے مدد فراہم کی جائے گی۔ نوجوانوں کو ایک سال کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
0 171 1 minute read