پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے’ ریلیاں’ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس پریذیڈنٹ شیر افضل مروت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں تحریک ا نصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کو کنونشن ‘ پبلک میٹنگز’ ریلیوں او ر جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی’ اس کے برعکس دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کے لئے کھلی آزادی فراہم کی جا رہی ہے
سینئر وائس پریذیڈنٹ شیر افضل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آئین کے آرٹیکل 25 کے خلاف ورزی ہے’24 نومبر کو ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد کو جلسے کے انعقاد کے لئے این او سی کی درخواست کی گئی تھی لیکن ایک مہینہ گزرنے کے باوجود این او سی کے لئے دائر درخواست پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیاگیا۔
انہوںنے درخواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت تحریک انصاف کو اسلام آباد میں پبلک میٹنگز’ ریلیوں ‘ ورکرز کنونشن اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دے۔
شیر افضل نے ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کوتحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے انعقاد میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔
0 41 1 minute read