دنیا

غز ہ: اسرائیل کی رہائشی علاقوں پر حملے تیز’ بمباری سے مزید241 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے تیز کر دیئے گئے’ تازہ حملوں میں مزید241 فلسطینی شہید اور382 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خان یونس’ البوریج’ نصیرت سمیت100 سے زائد مقامات پر حملے کئے گئے ‘ توپوں کی مدد سے وسطی غزہ میں گولہ باری بھی کی گئی’ تازہ حملوں میں241 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔
صیہونی فوج نے فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا’ خان یونس میں واقع ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزلوں کو نشانہ بنایا گیا’ بمباری سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور اموات کا بھی خدشہ ہے’ ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں ہزاروں بے گھر پناہ گزین ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج قید فلسطینیوں کا بھی قتل عام کرنے لگی ہے’ 80 فلسطینیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کی گئیں’ شہداء کی میتیں کو بغیر شناخت کے اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی افواج کے سربراہ ہرزئی حلیوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کو کئی مہینے لگ سکتے ہیں’ ہم نے حماس کی لیڈر شپ تک پہنچنا ہے’ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ضروری ہے لیکن آسان نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button