لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 122 کے لئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے چیلنج کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے میاں نصیر کی جانب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اس لئے الیکشن نہیں لڑسکتے’ بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہے ختم نہیں ہوئی۔
میاں نصیر نے اپنے اعتراضات میں مزید کہا کہ سزا یافتہ ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔
0 38 Less than a minute