پاکستانتجارت

ڈرائیونگ لائسنس فیس میں1ہزار فیصد اضافہ کر دیا گیا

لاہور: ڈرائیونگ لائسنس فیس میں1ہزار فیصد اضافہ کردیا گیا’ آئندہ سال سے لائسنس کی فیس5 سال کی بجائے ہر سال وصول کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لرنر’ ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا جبکہ لائسنس کی فیس5 سال کی بجائے ہر سال وصول ہوگی
حکام کے مطابق لرنر لائسنس کی 5 سال کیلئے فیس60 روپے مقرر تھی جبکہ حکومت نے ہر سال500 روپے لرنر فیس مقرر کر دی ہے۔ موٹر سائیکل لائسنس کی 5 سالہ فیس 550 روپے تھی اب ہر سال500 روپے وصول کی جائے گی۔ موٹر کار و جیپ کے لائسنس کی5 سالہ فیس950 روپے تھی اب موٹر کار و جیپ کے لائسنس کیلئے1800روپے ہر سال وصول کی جائے گی۔
ہیوی ٹرانسپورٹ کی5 سالہ فیس450 تھی جسے اب سالانہ2000 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹرایکٹر لائسنس کی 5 سالہ فیس450 تھی جسے ہر سال100 روپے کر دیا گیا ہے۔
باقی کیٹیگریز کی ڈرائیونگ لائسنس فیس100 روپے سے بڑھا کر 1000 مقرر کر دی گئی ۔
یکم جنوری 2024 سے پنجاب میں نئی فیسوں کا اطلاق ہو جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button